مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ ، فَهَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ ؟ قَالَ : فَجِئْتُهُ بِطَبَقٍ فِيهِ تَمْرٌ ، وَإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ بَعْدَ مَا أَذَّنَ بِلَالٌ ، فَقَالَ : انْظُرْ إِنْسَانًا يَأْكُلُ ، فَخَرَجْتُ فَوَجَدْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، فَدَعَوْتُهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي شَرِبْتُ شَرْبَةً مِنْ سَوِيقٍ وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ ، فَتَسَحَّرَ مَعَهُ ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے، کیا تمہارے پاس (کھانے پینے کی) کوئی چیز موجود ہے؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے اذان دے دینے کے بعد میں آپ ﷺ کی خدمت میں ایک تھال لایا جس میں کھجوریں تھیں اور ایک برتن لایا جس میں پانی تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی ایسے شخص کو تلاش کرو جو (میرے ساتھ) کھانا کھائے“، چنانچہ میں باہر نکلا تو مجھے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ملے، میں نے انہیں بلایا تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ستو کا ایک گھونٹ پیا ہے اور میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرا بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے“، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کے ہمراہ سحری کی، پھر آپ ﷺ نے دو رکعتیں ادا فرمائیں اور اس کے بعد باہر تشریف لائے تو نماز کھڑی کر دی گئی۔