مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ سَأَلَ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : وَكَانُوا هُمْ أَجْدَرَ أَنْ يَسْأَلُوهُ مِنْ أَصْحَابِهِ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ : فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، قَالَ أَنَسٌ : فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ أَشَدَّ فَرَحًا مِنْهُ بِقَوْلِهِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دیہات کے رہنے والے ایک شخص نے اللہ کے نبی ﷺ سے سوال کیا—اور صحابہ کی نسبت دیہاتی لوگ سوال کرنے میں زیادہ جری ہوا کرتے تھے—اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! قیامت کب برپا ہوگی؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں نے اس کے لیے کوئی (بڑی) تیاری تو نہیں کی بجز اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مسلمانوں کو اسلام کی نعمت ملنے کے بعد کسی اور بات پر اتنا زیادہ خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا وہ آپ ﷺ کے اس ارشادِ گرامی سے خوش ہوئے۔