مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 301
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : كَانَ الْمَجُوسُ لَهُمْ كِتَابٌ يَقْرَءُونَهُ ، وَعِلْمٌ يَدْرُسُونَهُ ، فَزَنَى إِمَامُهُمْ ، فَأَرَادُوا أَنْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ ، فَقَالَ لَهُمْ : أَلَيْسَ آدَمُ كَانَ زَوَّجَ بَنِيهِ مِنْ بَنَاتِهِ ؟ فَلَمْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ ، فَرُفِعَ الْكِتَابُ ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَجُوسِ الْجِزْيَةَ ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَأَنَا .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجوسیوں کے پاس ایک کتاب تھی جسے وہ پڑھتے تھے اور ایک علم تھا جس کا وہ درس دیتے تھے، پھر ان کے ایک پیشوا نے بدکاری کا ارتکاب کیا تو انہوں نے اس پر حد قائم کرنے کا ارادہ کیا، اس پر اس نے ان سے کہا: کیا سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کا نکاح اپنی بیٹیوں سے نہیں کیا تھا؟ چنانچہ انہوں نے اس پر حد قائم نہ کی، تو (پاداش کے طور پر ان سے وہ) کتاب اٹھا لی گئی، اور بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا، نیز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور میں نے بھی (اپنے ادوار میں ان سے جزیہ وصول کیا)۔“