❮
❯
حدیث نمبر: 292
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، قَالَ : انْطَلَقْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلًا حَتَّى أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ ، فَقَالَ لِي : اجْلِسْ ، فَجَلَسْتُ ، فَصَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَنْكِبَيَّ ثُمَّ نَهَضْتُ بِهِ ، فَلَمَّا رَأَى ضَعْفِي تَحْتَهُ ، قَالَ : اجْلِسْ ، فَجَلَسْتُ ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَلَسَ لِي ، فَقَالَ : اصْعَدْ إِلَى مَنْكِبَيَّ ، ثُمَّ صَعِدْتُ عَلَيْهِ ، ثُمَّ نَهَضَ بِي حَتَّى إِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيَّ أَنِّي لَوْ شِئْتُ نِلْتُ أُفُقَ السَّمَاءِ ، وَصَعِدْتُ عَلَى الْبَيْتِ ، فَأَتَيْتُ صَنَمَ قُرَيْشٍ ، وَهُوَ تِمْثَالُ رَجُلٍ مِنْ صُفْرٍ ، أَوْ نُحَاسٍ ، فَلَمْ أَزَلْ أُعَالِجُهُ يَمِينًا وَشِمَالًا ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ وَخَلْفَهُ حَتَّى اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ ، قَالَ : وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : هِيهِ هِيهِ ، وَأَنَا أُعَالِجُهُ ، فَقَالَ لِي : اقْذِفْهُ ، فَقَذَفْتُهُ ، فَتَكَسَّرَ كَمَا تَكَسَّرُ الْقَوَارِيرُ ، ثُمَّ نَزَلْتُ فَانْطَلَقْنَا نَسْعَى حَتَّى اسْتَتَرْنَا بِالْبُيُوتِ خَشْيَةَ أَنْ يَعْلَمَ بِنَا أَحَدٌ ، فَلَمْ يُرْفَعْ عَلَيْهَا بَعْدُ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک رات نکلا یہاں تک کہ ہم کعبہ پہنچ گئے، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ“، چنانچہ میں بیٹھ گیا، پھر رسول اللہ ﷺ میرے کندھوں پر سوار ہوئے اور میں آپ ﷺ کو لے کر اٹھنے لگا، لیکن جب آپ ﷺ نے میرے اندر ناتوانی محسوس کی تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ“، پس میں بیٹھ گیا، پھر رسول اللہ ﷺ نیچے تشریف لائے اور میرے لیے خود بیٹھ گئے اور فرمایا: ”میرے کندھوں پر چڑھ جاؤ“، پھر میں آپ ﷺ کے کندھوں پر سوار ہو گیا اور آپ ﷺ مجھے لے کر کھڑے ہو گئے، (آپ ﷺ کی برکت سے) مجھے ایسا محسوس ہونے لگا کہ اگر میں چاہوں تو آسمان کے افق کو چھو لوں، پھر میں بیت اللہ کی چھت پر چڑھ گیا، وہاں میں نے قریش کا ایک بت دیکھا جو پیتل یا تانبے کے بنے ہوئے ایک انسان کا مجسمہ تھا، میں اسے دائیں بائیں، آگے اور پیچھے سے اکھاڑنے کی تگ و دو کرتا رہا یہاں تک کہ میں نے اسے قابو کر لیا، اس دوران رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے: ”ہاں، شاباش، جلدی کرو“، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اسے نیچے پھینک دو“، چنانچہ میں نے اسے پٹخ دیا اور وہ شیشے کے برتنوں کی طرح چکنا چور ہو گیا، پھر میں نیچے اترا اور ہم وہاں سے دوڑتے ہوئے روانہ ہوئے یہاں تک کہ گھروں کی اوٹ میں چھپ گئے اس اندیشے سے کہ کہیں ہمیں کوئی دیکھ نہ لے، اور اس کے بعد پھر کبھی اس (بت) کو وہاں نصب نہیں کیا گیا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه / حدیث: 292
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 645، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 9، وأخرجه مسند البزار برقم: 769، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4324، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9836، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4524/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 287»