❮
❯
حدیث نمبر: 2915
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، وَثَابِتٌ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَجَاءَ رَجُلٌ ، فَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ ، فَقَالَ : اللهُ أَكْبَرُ ، الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاتَهُ ، قَالَ : أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ ؟ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ ، فَقَالَ : أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ ، فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا ، فَقَالَ الرَّجُلُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُهُنَّ ، فَقَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا ابْتَدَرُوهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام کو نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور وہ نماز میں شامل ہو گیا، اس حال میں کہ (تیزی سے چلنے کی وجہ سے) اس کا سانس پھولا ہوا تھا، تو اس نے کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہو، پاکیزہ ہو اور اس میں برکت دی گئی ہو“، پھر جب رسول اللہ ﷺ اپنی نماز مکمل کر چکے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے وہ کلمات کہنے والا کون ہے؟“ تب لوگ خاموش رہے، آپ ﷺ نے پھر دریافت فرمایا: ”تم میں سے وہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ کیونکہ اس نے کوئی نازیبا بات نہیں کہی ہے“ تو اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں ہوں، میں جب پہنچا تو میرا سانس چڑھا ہوا تھا، چنانچہ میں نے یہ کلمات کہہ دیے“، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا جو ان کلمات کی طرف ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان میں سے کون ان کلمات کو (بارگاہِ الٰہی میں) اوپر لے کر جائے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 2915
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 901، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 763، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11623، 12302، 12548، 13233، وأخرجه فتح الباري برقم: 750، 766، وأخرجه مسند البزار برقم: 3819، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 466، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1270، وأخرجه شرح السنة برقم: 633، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2908»