مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 290
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ أُتِيَ بِزَانٍ مُحْصَنٍ ، قَالَ : فَجَلَدَهُ يَوْمَ الْخَمِيسِ ، قَالَ : ثُمَّ رَجَمَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، قَالَ : فَقِيلَ لَهُ : جَمَعْتَ عَلَيْهِ حَدَّيْنِ ؟ قَالَ : فَقَالَ : جَلَدْتُهُ بِكِتَابِ اللهِ ، وَرَجَمْتُهُ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک شادی شدہ زانی کو لایا گیا تو آپ نے اسے جمعرات کے دن کوڑے مارے اور پھر جمعہ کے دن اسے رجم کیا، آپ سے کہا گیا کہ کیا آپ نے اس پر دو حدیں جمع کر دی ہیں؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اسے اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق کوڑے لگائے اور رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق اسے رجم کیا۔“