مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَهْطًا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عُرَيْنَةَ ، قَالَ : فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، اجْتَوَيْنَا الْمَدِينَةَ فَعَظُمَتْ بُطُونُنَا ، وَانْتُهِسَتْ لُحُومُنَا ، فَأَمَرَهُمْ فَأَتَوْا رَاعِيَ الصَّدَقَةِ ، فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا حَتَّى صَحَّتْ جُسُومُهُمْ ، فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ ، وَارْتَدُّوا ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَثَرِهِمْ فَجِيءَ بِهِمْ ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ ، وَأَلْقَاهُمْ فِي الْحَرَّةِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی جس کے باعث ہمارے پیٹ پھول گئے ہیں اور ہمارے جسموں کا گوشت پگھل گیا ہے“، تو ”آپ ﷺ نے انہیں (اونٹوں کے پاس جانے کا) حکم دیا، چنانچہ وہ صدقہ کے اونٹوں کے چرواہے کے پاس چلے گئے اور ان کا دودھ اور پیشاب پیا یہاں تک کہ ان کے جسم تندرست ہو گئے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹوں کو ہانک کر لے گئے اور اسلام سے پھر گئے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے تعاقب میں (آدمی) بھیجے اور انہیں پکڑ کر لایا گیا، پھر آپ ﷺ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے، ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروا دیں اور انہیں حرہ (مدینہ کی تپتی پتھریلی زمین) میں ڈال دیا۔“