مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2861
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَثَابِتٍ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، سَعِّرْ لَنَا ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ هُوَ الْقَابِضُ ، الْبَاسِطُ ، الْمُسَعِّرُ ، الرَّازِقُ ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ فِي نَفْسٍ ، وَلَا مَالٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں قیمتیں بڑھ گئیں تو لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ ہی «الْقَابِضُ، الْبَاسِطُ، الْمُسَعِّرُ الرَّازِقُ» ”تنگی کرنے والا، کشادگی دینے والا، قیمتیں مقرر کرنے والا اور رزق عطا فرمانے والا ہے، اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی بھی مجھ سے اپنی جان یا مال کے متعلق کسی زیادتی کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو“۔