مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2844
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ اللهَ لَا يَظْلِمُ الْمُؤْمِنَ حَسَنَةً ، يُثَابُ عَلَيْهَا الرِّزْقَ فِي الدُّنْيَا وَيُجْزَى بِهَا فِي الْآخِرَةِ ، وَأَمَّا الْكَافِرُ فَيُعْطَى حَسَنَاتِهِ حَتَّى إِذَا أَفْضَى إِلَى الْآخِرَةِ لَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَنَةٌ يُعْطَى بِهَا خَيْرًا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مومن کی کسی ایک نیکی کے معاملے میں بھی اس پر ظلم نہیں کرتا، اسے اس نیکی کے صلے میں دنیا میں رزق عطا کیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اس کا اجر دیا جائے گا، رہا کافر تو اسے اس کی نیکیوں کا بدلہ دنیا ہی میں دے دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ آخرت کی طرف جائے گا تو اس کے پاس کوئی ایسی نیکی باقی نہیں ہوگی جس کے عوض اسے کوئی خیر و بھلائی عطا کی جائے۔“