مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلِمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا شَاكٍ ، وَأَنَا أَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي ، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي ، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ صَدْرِي ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ عَافِهِ وَاشْفِهِ ، فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي ذَلِكَ بَعْدُ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں بیماری کی حالت میں یہ دعا کر رہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجْلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي» ”اے اللہ! اگر میری موت کا وقت قریب آ گیا ہے تو مجھے راحت عطا فرما، اور اگر ابھی اس میں تاخیر ہے تو میری اس بیماری کو دور فرما دے، اور اگر یہ محض آزمائش ہے تو مجھے اس پر صبر کی توفیق عطا فرما۔“ پس آپ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک میرے سینے پر مارا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ عَافِهِ وَاشْفِهِ» ”اے اللہ! اسے عافیت عطا فرما اور اسے شفا دے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس دعا کے بعد مجھے وہ تکلیف دوبارہ کبھی نہیں ہوئی۔