مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا ، وَصَلَّى الْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ ، وَبَاتَ بِهَا حَتَّى أَصْبَحَ ، فَلَمَّا صَلَّى الصُّبْحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ ، فَلَمَّا انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ سَبَّحَ وَكَبَّرَ حَتَّى اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ ، ثُمَّ جَمَعَ بَيْنَهُمَا ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَحِلُّوا ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ ، وَنَحَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَ بَدَنَاتٍ بِيَدِهِ قِيَامًا ، وَضَحَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ ، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں ظہر کی چار رکعات ادا فرمائیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ ﷺ نے وہیں رات بسر کی یہاں تک کہ صبح ہوگئی، پس جب آپ ﷺ نے صبح کی نماز پڑھ لی تو اپنی سواری پر سوار ہوئے، پھر جب آپ ﷺ کی سواری آپ ﷺ کو لے کر روانہ ہوئی تو آپ ﷺ نے «سُبْحَانَ اللهِ» ”اللہ پاک ہے“ اور «اَللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کے کلمات کہے یہاں تک کہ جب سواری آپ ﷺ کو لے کر بیداء کے مقام پر ہموار سطح پر سیدھی ہوئی تو آپ ﷺ نے ان دونوں (حج اور عمرہ) کو ایک ساتھ جمع کر لیا، پھر جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو حکم دیا کہ وہ (عمرہ کر کے) احرام کھول دیں، پھر جب یوم الترویہ کا دن آیا تو انہوں نے حج کا تلبیہ پکارا، اور رسول اللہ ﷺ نے سات اونٹ اپنے دستِ مبارک سے کھڑے ہونے کی حالت میں نحر کیے، اور رسول اللہ ﷺ نے دو مینڈھوں کی قربانی فرمائی جو سینگوں والے اور چتکبرے تھے“، اور یہ الفاظ زہیر کے ہیں۔