مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2813
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ : أَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا ، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ تُوقَدَ لَهُ نَارٌ فَيُقْذَفَ فِيهَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ موجود ہوں گی، وہ ان کی بدولت ایمان کی حلاوت و چاشنی پالیتا ہے: یہ کہ اسے اللہ اور اس کا رسول ﷺ ان دونوں کے ماسوا ہر چیز سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ ہی کی خاطر محبت کرے، اور یہ کہ وہ کفر کی طرف پلٹنے کو اسی طرح ناپسند کرے جیسے وہ اس بات کو ناپسند کرتا ہے کہ اس کے لیے آگ دہکائی جائے اور اسے اس میں ڈال دیا جائے۔“