مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2789
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ مَشَى إِلَى حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَتَبَ اللهُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا حَسَنَةً إِلَى أَنْ يَرْجِعَ مِنْ حَيْثُ فَارَقَهُ ، فَإِنْ قُضِيَتْ حَاجَتُهُ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ، وَإِنْ هَلَكَ فَيَا مِنْ هَالِكٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی کسی ضرورت کی خاطر چلتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر اس قدم کے بدلے جو وہ اٹھاتا ہے، اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اسی جگہ واپس پہنچ جائے جہاں سے وہ جدا ہوا تھا، پھر اگر اس کی وہ ضرورت پوری ہو جائے تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر نکلتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو، اور اگر وہ (اس کوشش میں) وفات پا جائے تو کیا ہی بہترین مرنے والا ہے جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہو گیا“۔