مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَمِّيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَا زِلْتُ أَشْفَعُ إِلَى رَبِّي وَيُشَفِّعُنِي حَتَّى أَقُولَ : رَبِّ شَفِّعْنِي فِيمَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، قَالَ : فَيَقُولُ : لَيْسَتْ هَذِهِ لَكَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّمَا هِيَ لِي ، أَمَا وَعِزَّتِي وَحِلْمِي وَرَحْمَتِي لَا أَدَعُ فِي النَّارِ أَحَدًا أَوْ قَالَ : عَبْدًا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں مسلسل اپنے رب کے حضور شفاعت کرتا رہوں گا اور وہ میری شفاعت قبول فرماتا رہے گا، یہاں تک کہ میں عرض کروں گا: «رَبِّ شَفِّعْنِي فِيمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اے میرے رب! میری شفاعت اس شخص کے حق میں بھی قبول فرما جس نے ’لا الہ الا اللہ‘ کہا ہو“، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد (ﷺ)! یہ آپ کے اختیار میں نہیں بلکہ یہ صرف میرے لیے خاص ہے؛ آگاہ رہو! مجھے میری عزت، میری بردباری اور میری رحمت کی قسم! میں جہنم میں ایسے کسی شخص کو —یا آپ ﷺ نے فرمایا ایسے کسی بندے کو— باقی نہیں چھوڑوں گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہا ہو گا“۔