مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 278
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ النَّابِغَةِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ، وَعَنِ الْأَوْعِيَةِ ، وَأَنْ نَحْتَبِسَ لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ ، قَالَ : إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا ، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِيهَا وَاجْتَنِبُوا مَا أَسْكَرَ ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَحْبِسُوهَا فَوْقَ ثَلَاثٍ ، فَاحْبِسُوهَا مَا بَدَا لَكُمْ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے، مخصوص برتنوں کے استعمال اور تین دن کے بعد قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا تھا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتی ہیں، اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں کے استعمال سے منع کیا تھا، اب تم ان میں پی سکتے ہو مگر ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو، اور میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ روک کر رکھنے سے منع کیا تھا، اب جب تک تمہارا جی چاہے اسے اپنے پاس محفوظ رکھو“۔