مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2767
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا عَرْعَرَةُ بْنُ الْبِرِنْدِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَلَامَسُوا ، وَلَا تَنَاجَشُوا ، وَلَا تَبَايَعُوا الْغَرَرَ ، وَلَا يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَمَنِ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً فَلْيَحْلُبْهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، فَإِنْ رَدَّهَا فَلْيَرُدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم بیعِ ملامسہ (محض چھو لینے سے سودا قطعی کر لینا) نہ کرو، اور نہ ہی خریدار کو دھوکا دینے کے لیے مصنوعی طور پر قیمت بڑھاؤ، اور نہ ہی دھوکے اور غیر یقینی والی بیع (بیعِ غرر) کرو، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا مالِ تجارت (بیچنے کے لیے) نہ پکڑے، اور جو شخص ایسا جانور خریدے جس کا دودھ (گاہک کو دھوکا دینے کے لیے) تھنوں میں روک کر رکھا گیا ہو، تو وہ اسے تین دن تک دوہے، پھر اگر وہ (حقیقتِ حال معلوم ہونے پر) اسے واپس کرنا چاہے تو اسے ایک صاع کھجور کے ساتھ واپس کرے۔“