مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
مَا أَسْنَدَ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى التَّمِيمِيُّ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَى جَنْبِ خَشَبَةٍ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَيْهَا ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ ، قَالَ : ابْنُوا لِي مِنْبَرًا ، فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا لَهُ عَتَبَتَانِ ، فَلَمَّا قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ أَنَسٌ : وَإِنِّي فِي الْمَسْجِدِ ، فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ حِينَ حَنَّتْ حَنِينَ الْوَالِهِ ، فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْتَضَنَهَا ، فَسَكَنَتْ ، قَالَ : فَكَانَ الْحَسَنُ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى ، ثُمَّ قَالَ : يَا عِبَادَ اللهِ ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَوْقًا إِلَيْهِ لِمَكَانِهِ مِنَ اللهِ ، فَأَنْتُمْ أَحَقُّ أَنْ تَشْتَاقُوا إِلَى لِقَائِهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن لکڑی کے ایک ستون کے ساتھ اپنی کمر مبارک ٹیک کر خطبہ دیا کرتے تھے، پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے لیے ایک منبر تیار کرو“، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کے لیے دو سیڑھیوں والا ایک منبر بنا دیا۔ پھر جب آپ ﷺ (ستون کو چھوڑ کر) منبر پر خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو وہ لکڑی کا ستون رسول اللہ ﷺ کے فراق میں غمزدہ اونٹنی کی طرح بلک بلک کر رونے لگا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس وقت مسجد میں موجود تھا اور میں نے اس ستون کے رونے کی آواز سنی جو کسی جلے دل کی پکار کی طرح تھی، وہ ستون مسلسل اسی طرح روتا رہا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ منبر سے نیچے تشریف لائے اور اسے اپنے سینہ مبارک سے لگایا (تب کہیں جا کر) اسے سکون ملا۔ راوی کہتے ہیں اس جگہ راوی سے مراد مبارک بن فضالہ رحمہ اللہ ہیں ) حسن بصری رحمہ اللہ (راوی حدیث ) جب بھی یہ حدیث بیان کرتے تو رو پڑتے اور فرماتے: ”اے اللہ کے بندو! ایک لکڑی کا ستون رسول اللہ ﷺ کے اللہ کے ہاں مقام و مرتبے کی وجہ سے آپ ﷺ کے شوق میں اس طرح تڑپتا اور روتا ہے، تو آپ لوگ اس بات کے زیادہ حقدار ہو کہ آپ کے دلوں میں آپ ﷺ سے ملاقات کا شوق اور تڑپ ہو“۔