مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ بَارِقٍ الْحَنَفِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ سِمَاكًا الْحَنَفِيَّ يُحَدِّثُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، مَنْ كَانَ لَهُ فَرَطَانِ مِنْ أُمَّتِي دَخَلَ بِهِمَا الْجَنَّةَ ، قَالَتْ : بِأَبِي ، فَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ ؟ قَالَ : وَمَنْ كَانَ لَهُ فَرَطٌ يَا مُوَفَّقَةُ ، قَالَتْ : بِأَبِي ، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ فَرَطٌ مِنْ أُمَّتِكَ ؟ قَالَ : فَأَنَا فَرَطُ أُمَّتِي ، لَمْ يُصَابُوا بِمِثْلِي .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! میری امت میں سے جس شخص کے دو (نابالغ فوت شدہ) بچے اس سے پہلے آگے بھیجے گئے ہوں، وہ ان دونوں کی بدولت جنت میں داخل ہو گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میرے باپ آپ پر قربان ہوں، اور جس کا صرف ایک بچہ (آگے گیا) ہو؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور جس کا ایک بچہ آگے گیا ہو (وہ بھی جنت میں جائے گا) اے نیک توفیق والی!“ انہوں نے پھر دریافت کیا: میرے باپ آپ پر فدا ہوں، تو آپ کی امت کا وہ شخص جس کا کوئی بچہ (بچپن میں فوت ہو کر) آگے نہ گیا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اپنی امت کے لیے آگے پہنچنے والا (ذخیرہِ آخرت) ہوں، کیونکہ وہ میری جدائی جیسی کسی دوسری مصیبت میں کبھی مبتلا نہیں ہوں گے۔“