❮
❯
حدیث نمبر: 2744
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي زَكَرِيَّا بْنُ عُمَرَ ، أَنَّ عَطَاءً أَخْبَرَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ دَعَا الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى طَعَامٍ ، فَقَالَ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : لَا تَصُمْ ، فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُرِّبَ إِلَيْهِ حِلَابٌ فِيهِ لَبَنٌ فَشَرِبَ مِنْهُ هَذَا الْيَوْمَ ، وَإِنَّ النَّاسَ يَسْتَنُّونَ بِكُمْ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفہ کے دن سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو کھانے کی دعوت دی تو انہوں نے عرض کیا کہ ”میں روزے سے ہوں“، اس پر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ”تم روزہ نہ رکھو، کیونکہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں (عرفہ کے) اس دن دودھ کا ایک برتن لایا گیا تھا جسے آپ ﷺ نے نوش فرمایا تھا، اور بیشک لوگ تمہاری ہی پیروی کرتے ہیں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / أول مسند ابن عباس / حدیث: 2744
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 750، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2940، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9182، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2736»