مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى وَضَعَ رِجْلَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ فَاطِمَةَ ، فَعَلَّمَنَا مَا نَقُولُ إِذَا أَخَذْنَا مَضْجَعَنَا : ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَسْبِيحَةً ، وَثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَحْمِيدَةً ، وَأَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ تَكْبِيرَةً ، قَالَ عَلِيٌّ : فَمَا تَرَكْتُهَا بَعْدُ ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ ؟ قَالَ عَلِيٌّ : وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے اپنا قدمِ مبارک میرے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے درمیان رکھا، پھر آپ ﷺ نے ہمیں وہ کلمات سکھائے جو ہمیں اپنے بستروں پر لیٹتے وقت کہنے چاہئیں، آپ ﷺ نے فرمایا: «ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَسْبِيحَةً، وَثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ تَحْمِيدَةً، وَأَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ تَكْبِيرَةً» ”تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے اس کے بعد ان کلمات کو کبھی ترک نہیں کیا۔“ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا: ”کیا صفین کی رات (جنگ کے دوران) بھی نہیں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں، صفین کی رات بھی نہیں۔““