مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: هَلَكْتُ، قَالَ: «وَمَا الَّذِي أَهْلَكَكَ؟» قَالَ: حَوَّلْتُ رَحْلِي اللَّيْلَةَ، قَالَ: فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا، قَالَ: فَأُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم هَذِهِ الْآيَةَ {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ} [البقرة: 223] يَقُولُ: «أَقْبِلْ وَأَدْبِرْ وَاتَّقِ الدُّبُرَ وَالْحَيْضَةَ»سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”میں تو ہلاک ہو گیا!“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تجھے کس چیز نے ہلاک کر دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے گزشتہ رات اپنی سواری کا رخ بدل دیا (یعنی بیوی سے پیچھے کی جانب سے سامنے کے مقام میں جماع کیا)۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ آپ ﷺ پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں، پس تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم (مقامِ ولادت میں) آگے سے آؤ یا پیچھے سے، مگر دبر (پاخانہ کے مقام) اور حالتِ حیض سے پرہیز کرو۔“