مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2730
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ ، وَالدُّبَّاءِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَقَالَ : لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي إِنَاءٍ ، فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ ، وَجَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ ، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ : لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نقیر، دباء اور مزفت (جیسے برتنوں) کے استعمال سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”تم صرف برتنوں میں ہی پیا کرو“، چنانچہ لوگوں نے اونٹ کی کھالوں سے (مشکیزے) تیار کیے اور ان کے دہانے بکری کی کھال سے بنا لیے، جب رسول اللہ ﷺ تک یہ بات پہنچی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”صرف ایسے برتن میں پیو جس کا بالائی حصہ بھی اسی (جنس) سے بنا ہو۔“