مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : ذَكَرَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ امْرَأَةً مِنْ بَنِي عَجْلَانَ ، فَدَخَلَ بِهَا ، فَبَاتَ عِنْدَهَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ ، قَالَ : مَا وَجَدْتُهَا عَذْرَاءَ ، قَالَ : فَرُفِعَ شَأْنُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَدَعَا الْجَارِيَةَ ، فَسَأَلَهَا ، فَقَالَتْ : بَلَى قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ ، قَالَ : فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاعَنَا ، وَأَعْطَاهَا الْمَهْرَ .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے قبیلہ بنو عجلان کی ایک خاتون سے نکاح کیا، پھر ان کی رخصتی ہوئی اور اس نے رات اپنی اہلیہ کے پاس گزاری، جب صبح ہوئی تو اس شخص نے (دعویٰ کیا کہ) ”میں نے اسے کنواری نہیں پایا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ ان دونوں کا معاملہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں پیش کیا گیا، تو آپ ﷺ نے اس لڑکی کو طلب فرما کر اس سے سوال کیا، جس پر اس نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، میں تو یقیناً باکرہ ہی تھی“، راوی کہتے ہیں کہ ”پھر رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کے متعلق حکم دیا اور ان کے مابین لعان ہوا، نیز آپ ﷺ نے اس عورت کو اس کا مہر عطا فرما دیا“۔