مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2714
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَحُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ يُونُسُ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَيْرُ الْأَصْحَابِ أَرْبَعَةٌ ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُمِائَةٍ ، وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ ، وَمَا هُزِمَ قَوْمٌ بَلَغُوا اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ إِذَا صَدَقُوا وَصَبَرُوا ، إِلَّا أَنَّ حُجَيْنًا قَالَ : عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، وَلَمْ يَقُلْ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ : وَصَبَرُوا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بہترین رفقاء چار ہیں، بہترین سریہ چار سو (افراد) پر مشتمل ہوتا ہے، بہترین لشکر چار ہزار کا ہوتا ہے، اور وہ قوم جس کی تعداد بارہ ہزار تک پہنچ جائے وہ محض قلتِ تعداد کی وجہ سے ہرگز مغلوب نہیں ہوگی بشرطیکہ وہ سچے ہوں اور صبر کرنے والے ہوں“ البتہ راوی حجین نے اپنی روایت ابن شہاب رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان کی ہے اور انہوں نے حدیث کے آخر میں «وَصَبَرُوا» کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔