مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2701
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّى ، ثُمَّ خَطَبَ ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ ، وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ .
ترجمہ
عبدالرحمٰن بن عابس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”میں عید کے روز رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ (نماز کے لیے) نکلا، آپ ﷺ نے پہلے نماز پڑھائی اور پھر خطبہ ارشاد فرمایا، اس کے بعد آپ ﷺ خواتین کی جانب تشریف لائے، انہیں وعظ و نصیحت فرمائی، (اللہ اور آخرت کی) یاد دہانی کرائی اور انہیں صدقہ و خیرات کرنے کا حکم دیا۔“