مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2687
حَدَّثَنَا مُحْرِزٌ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ ، قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ يَتَّقِي بِفَضْلِهِ حَرَّ الْأَرْضِ وَبَرْدَهَا .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ہی کپڑے کو جسم پر لپیٹ کر اس میں نماز ادا فرمائی جبکہ آپ ﷺ نے اس کے دونوں پلوؤں کو ایک دوسرے کے مخالف (کندھوں پر) ڈال رکھا تھا، اور آپ ﷺ اس لباس کے زائد حصے کے ذریعے زمین کی تپش اور سردی سے اپنا بچاؤ فرما رہے تھے۔“