مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِي الْجَنَّةِ سُوقًا مَا فِيهَا بَيْعٌ وَلَا شِرَاءٌ ، إِلَّا الصُّوَرُ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ ، فَإِذَا اشْتَهَى الرَّجُلُ صُورَةً دَخَلَهَا ، قَالَ : وَفِيهَا مَجْمَعٌ لِلْحُورِ الْعِينِ ، قَالَ : يَرْفَعْنَ أَصْوَاتًا لَمْ يَسْمَعِ الْخَلَائِقُ مِثْلَهَا ، قَالَ : يَقُلْنَ : نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيرُ ، وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ ، وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ ، فَطُوبَى لِمَنْ كَانَ لَنَا وَكُنَّا لَهُ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں خرید و فروخت کا کوئی معاملہ نہیں ہوگا، سوائے مردوں اور عورتوں کی مختلف صورتوں کے، پس جب کوئی شخص کسی صورت کی خواہش کرے گا تو وہ اسی صورت میں ڈھل جائے گا“ اور آپ ﷺ نے مزید فرمایا: ”اور وہاں آہو چشم حوروں کا ایک مرکز ہوگا جہاں وہ ایسی آوازیں بلند کریں گی کہ مخلوقات نے ان جیسی دلکش آوازیں کبھی نہیں سنی ہوں گی، وہ کہیں گی: «نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيرُ، وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ، وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ، فَطُوبَى لِمَنْ كَانَ لَنَا وَكُنَّا لَهُ» ”ہم وہ ہمیشہ رہنے والیاں ہیں جو کبھی فنا نہیں ہوں گی، ہم وہ ناز و نعم والی ہیں جو کبھی تنگی و مصیبت میں نہیں آئیں گی، اور ہم وہ ہمیشہ خوش رہنے والیاں ہیں جو کبھی ناراض نہیں ہوں گی، پس خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جو ہمارے لیے ہے اور ہم اس کے لیے ہیں۔““