مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2643
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ أَبُو مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْغَنَوِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَأْسَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ أُتِيَ بِهِ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ ، وَرَأَيْتُ رَأْسَ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ أُتِيَ بِهِ الْمُخْتَارُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، وَرَأَيْتُ رَأْسَ الْمُخْتَارِ أُتِيَ بِهِ مُصْعَبُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَرَأَيْتُ رَأْسَ مُصْعَبٍ أُتِيَ بِهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ أَبُو يَعْلَى : مَا كَانَ لِهَؤُلَاءِ عَمَلٌ إِلَّا الرُّءُوسُ . ؟!
ترجمہ
عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نے دیکھا کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ کا سرِ مبارک عبید اللہ بن زیاد کے پاس لایا گیا، پھر میں نے دیکھا کہ عبید اللہ بن زیاد کا سر مختار بن ابی عبید کے پاس لایا گیا، پھر میں نے دیکھا کہ مختار کا سر مصعب بن زبیر رحمہ اللہ کے پاس لایا گیا، اور پھر میں نے دیکھا کہ مصعب رحمہ اللہ کا سر عبد الملک بن مروان رحمہ اللہ کے سامنے پیش کیا گیا۔“ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے (ان واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے) فرمایا کہ ”ان لوگوں کے پاس سروں (کے لین دین اور نمائش) کے سوا گویا کوئی دوسرا کام ہی نہ تھا“۔