مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2628
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : قُرِئَ عَلَى بِشْرٍ : أَخْبَرَكُمْ أَبُو يُوسُفَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ الْأَيَامِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : شَغَلَ الْمُشْرِكُونَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّلَوَاتِ : الظُّهْرِ ، وَالْعَصْرِ ، وَالْمَغْرِبِ ، وَالْعِشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنَ اللَّيْلِ ، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں سے (روک کر) مشغول رکھا یہاں تک کہ رات کا ایک پہر گزر گیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر آپ ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ ﷺ نے عصر کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ ﷺ نے مغرب کی نماز پڑھائی، پھر انہیں حکم دیا تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی تو آپ ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھائی۔“