مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2622
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : قُرِئَ عَلَى بِشْرٍ : أَخْبَرَكُمْ أَبُو يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ سُلَيْكًا الْغَطَفَانِيَّ جَاءَ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَقَالَ : أَصَلَّيْتَ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ ، تَجَوَّزْ فِيهِمَا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ اس وقت مسجد میں آئے جب رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، تو آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر دو رکعتیں ادا کرو اور ان میں اختصار سے کام لو۔“