❮
❯
حدیث نمبر: 2604
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : قَالَ أَبُو جَهْلٍ : لَئِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا يُصَلِّي عِنْدَ الْكَعْبَةِ لَأَتَيْتُهُ حَتَّى أَطَأَ عَلَى عُنُقِهِ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَوْ فَعَلَ لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ عِيَانًا ، وَلَوْ أَنَّ الْيَهُودَ تَمَنَّوُا الْمَوْتَ لَمَاتُوا وَرَأَوْا مَقَاعِدَهُمْ مِنَ النَّارِ ، وَلَوْ خَرَجَ الَّذِينَ يُبَاهِلُونَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَرَجَعُوا لَا يَجِدُونَ أَهْلًا وَلَا مَالًا .
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابو جہل نے (تکبر و عناد سے) کہا: ”اگر میں نے محمد (ﷺ) کو کعبہ کے پاس نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو میں ضرور ان کے پاس جاؤں گا یہاں تک کہ ان کی گردن کو (اپنے پاؤں سے) روند ڈالوں گا“، (اس پر) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ ایسا (کرنے کی جسارت) کرتا تو فرشتے اسے سب کے سامنے علانیہ پکڑ لیتے، اور اگر یہودی (اپنے دعوے میں سچے ہوتے ہوئے) موت کی تمنا کرتے تو وہ سب کے سب مر جاتے اور (اسی وقت) جہنم میں اپنے ٹھکانے دیکھ لیتے، اور اگر وہ لوگ جو رسول اللہ ﷺ سے مباہلہ کرنے کے لیے نکلے تھے (مباہلہ کر لیتے) تو وہ جب واپس پلٹتے تو اپنے اہل و عیال اور مال و متاع میں سے کچھ بھی نہ پاتے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / أول مسند ابن عباس / حدیث: 2604
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4675، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2226، 3473، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10835، 13872، 13873، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 167، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6366/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2597»