مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا خَرَجَ وَالْخَمْرُ حَلَالٌ ، فَأَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ ، فَأَقْبَلَ بِهَا يُقَادُ بِهَا عَلَى بَعِيرٍ حَتَّى وَجَدَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا ، فَقَالَ : مَا هَذَا مَعَكَ ؟ قَالَ : رَاوِيَةٌ مِنْ خَمْرٍ أَهْدَيْتُهَا لَكَ ، قَالَ : هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللهَ حَرَّمَهَا ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَإِنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَهَا ، قَالَ : فَالْتَفَتَ الرَّجُلُ إِلَى قَائِدِ الْبَعِيرِ ، فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ ، فَقَالَ : مَاذَا قُلْتَ لَهُ ؟ قَالَ : أَمَرْتُهُ بِبَيْعِهَا ، قَالَ : إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا ، قَالَ : فَأَمَرَ بِعَزْلَاءِ الْمَزَادَةِ ، فَفُتِحَتْ ، فَجَرَتْ فِي التُّرَابِ ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فِي الْبَطْحَاءِ مَا فِيهَا شَيْءٌ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص گھر سے نکلا جبکہ شراب ابھی حلال تھی، اس نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہدیہ پیش کرنا چاہا، وہ اسے اونٹ پر لاد کر ہانکتے ہوئے لایا یہاں تک کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کو تشریف فرما پایا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ تمہارے پاس کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہے جو میں نے آپ کے لیے بطور ہدیہ پیش کیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں علم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام قرار دے دیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ اسے حرام فرما چکا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ اس شخص نے اونٹ ہانکنے والے کی طرف توجہ کی اور اس سے کان میں کوئی بات کہی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اسے کیا کہا ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں نے اسے یہ شراب بیچنے کا حکم دیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کی بیع (خرید و فروخت) کو بھی حرام ٹھہرایا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ پھر اس شخص نے مشکیزے کے نچلے دہانے کو کھولنے کا حکم دیا، پس اسے کھول دیا گیا اور وہ شراب مٹی میں بہہ گئی، میں نے بطحاء کے میدان میں اسے بہتے ہوئے دیکھا یہاں تک کہ مشکیزے میں کچھ باقی نہ رہا۔