❮
❯
حدیث نمبر: 258
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ :
بَيْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ الْمَسْجِدَ فَعَرَّضَ بِهِ عُمَرُ ، فَقَالَ : مَا بَالُ رِجَالٍ يَتَأَخَّرُونَ بَعْدَ النِّدَاءِ ؟ قَالَ عُثْمَانُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا زِدْتُ حِينَ سَمِعْتُ النِّدَاءَ عَلَى أَنْ تَوَضَّأْتُ ثُمَّ أَقْبَلْتُ ، قَالَ عُمَرُ : وَالْوُضُوءَ أَيْضًا ! أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ ؟ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اسی اثنا میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان پر تعریض کرتے ہوئے فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو اذان کے بعد بھی تاخیر کرتے ہیں؟“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! میں نے جب اذان سنی تو صرف وضو کیا اور فوراً ہی حاضر ہو گیا، اس سے زیادہ میں نے کچھ نہیں کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور صرف وضو پر ہی اکتفا کیا؟ کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ «إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ؟» ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو اسے غسل کر لینا چاہیے۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 258
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 845، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 340، وأخرجه مسند أحمد برقم: 92، 27201، 321، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1539، وأخرجه فتح الباري برقم: 838، وأخرجه مسند البزار برقم: 108، 213، 218، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 108، 5547، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1767، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 253»