مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2575
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَلَمْ أُصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ ، فَرَآنِي وَأَنَا أُصَلِّيهِمَا ، فَمَرَّ بِي وَقَالَ : أَتُرِيدُ أَنْ تُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا ؟ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نماز کی اقامت کہہ دی گئی تھی اور میں نے (فجر کی) دو رکعتیں (سنتیں) ابھی ادا نہیں کی تھیں، چنانچہ نبی کریم ﷺ نے مجھے وہ دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو میرے پاس سے گزرے اور ارشاد فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعتیں پڑھنا چاہتے ہو؟“ تو (ان کے شاگرد کی جانب سے) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ کیا یہ بات نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمائی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“