مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ رُفَيْعٍ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى عَلَى وَادِي الْأَزْرَقِ ، فَقَالَ : مَا هَذَا الْوَادِي ؟ قِيلَ : وَادِي الْأَزْرَقِ ، قَالَ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُوسَى مُنْهَبِطًا ، وَلَهُ جُؤَارٌ إِلَى رَبِّهِ بِالتَّلْبِيَةِ ، وَمَرَّ عَلَى ثَنِيَّةِ كَدَاءَ ، فَقَالَ : مَا هَذِهِ ؟ قَالَ : ثَنِيَّةُ كَدَاءَ ، قَالَ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَى نَاقَةٍ جَعْدَةٍ حَمْرَاءَ خِطَامُهَا مِنْ لِيفٍ ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ وادیِ ازرق پر تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”یہ کون سی وادی ہے؟“ عرض کیا گیا: ”یہ وادیِ ازرق ہے۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گویا میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس وادی میں نشیب کی جانب اتر رہے ہیں اور بلند آواز سے تلبیہ پکارتے ہوئے اپنے رب کے حضور گڑگڑا رہے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ مقامِ کداء کی گھاٹی سے گزرے اور دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ عرض کیا گیا: ”یہ کداء کی گھاٹی ہے۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گویا میں سیدنا یونس بن متی علیہ السلام کو ایک مضبوط جسم والی سرخ اونٹنی پر سوار دیکھ رہا ہوں جس کی نکیل کھجور کے ریشوں سے بنی ہوئی ہے اور انہوں نے اون کا جبہ زیبِ تن کر رکھا ہے۔“