مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَعَنَ اللهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ كَمَّهَ الْأَعْمَى عَنِ السَّبِيلِ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ سَبَّ وَالِدَيْهِ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ ، قَالَهَا ثَلَاثًا ، يَعْنِي قَوْمَ لُوطٍ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ كَمَهَ الْأَعْمَى عَنِ السَّبِيلِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّ وَالِدَيْهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ» ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے غیر اللہ کے نام پر ذبیحہ پیش کیا، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے زمین کی حدود (علامات) کو تبدیل کیا، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے کسی نابینا کو راستے سے بھٹکا دیا، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے اپنے والدین کو گالی دی، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے اپنے (حقیقی) آقاؤں کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا سرپرست بنایا، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے قومِ لوط والا (بد) عمل کیا“؛ آپ ﷺ نے آخری بات، یعنی قومِ لوط کے عمل کے متعلق تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔