مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بَيْنَمَا جِبْرِيلُ جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ نَقِيضًا مِنْ فَوْقِهِ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ لَهُ : فُتِحَ بَابٌ مِنَ السَّمَاءِ مَا فُتِحَ قَطُّ ، فَأَتَاهُ مَلَكٌ فَقَالَ : أَبْشِرْ بِنُورَيْنِ أُوتِيتَهُمَا لَمْ يُعْطَهُمَا نَبِيٌّ كَانَ قَبْلَكَ : فَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَخَوَاتِيمِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ، لَمْ تَقْرَأْ مِنْهُمَا حَرْفًا إِلَّا أُعْطِيتَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنے اوپر سے ایک (دروازہ کھلنے کی) آواز سنی، تو انہوں نے اپنا سر اوپر اٹھایا اور عرض کیا: ”آسمان کا ایک ایسا دروازہ کھولا گیا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا تھا۔“ پھر وہاں سے ایک فرشتہ نازل ہوا اور اس نے عرض کیا: ”آپ کو ان دو نوروں کی خوشخبری ہو جو آپ کو عطا کیے گئے ہیں اور وہ آپ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کیے گئے: (ایک) سورہ فاتحہ اور (دوسری) سورہ بقرہ کی آخری آیات؛ آپ ان دونوں میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے وہ (اس میں مذکور دعا و ثنا کے بدلے) آپ کو عطا کر دیا جائے گا۔“