مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2438
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فُقِدَتْ قَطِيفَةٌ حَمْرَاءُ يَوْمَ بَدْرٍ مِمَّا أُصِيبَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ أُنَاسٌ: لَعَلَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَخَذَهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ} [آل عمران: 161] قَالَ خُصَيْفٌ: فَقُلْتُ لِسَعِيدٍ: مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ؟ فَقَالَ: بَلْ يَغُلُّ وَيَقْتُلُ أَيْضًا "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غزوۂ بدر کے دن مشرکین سے حاصل ہونے والے مالِ غنیمت میں سے ایک سرخ مخملی چادر گم ہوگئی تو بعض لوگوں نے کہا: ”شاید نبی ﷺ نے اسے لے لیا ہو،“ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ﴾ ”اور کسی نبی کی یہ شان نہیں کہ وہ خیانت کرے۔“ خصیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا (آیت کا مطلب یہ ہے کہ) ”کسی نبی کے لیے خیانت کرنا ممکن نہیں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”بلکہ (مفہوم یہ ہے کہ) نبی کے ساتھ بھی خیانت کی جا سکتی ہے اور اسے قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔“