مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2429
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَ الْبَيْتَ وَجَدَ فِيهِ صُورَةَ إِبْرَاهِيمَ ، وَصُورَةَ مَرْيَمَ ، وَقَالَ : أَمَا إِنَّهُمْ قَدْ سَمِعُوا أَنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ ، هَذَا إِبْرَاهِيمُ مُصَوَّرٌ فَمَا بَالُهُ يَسْتَقْسِمُ . ؟
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بیت اللہ (کعبہ) میں داخل ہوئے تو وہاں آپ ﷺ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدہ مریم علیہا السلام کی تصاویر دیکھیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! ان لوگوں نے یہ بات سن رکھی تھی کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی تصویر ہو، یہ (تصویر میں) ابراہیم (علیہ السلام) ہیں جن کی شبیہ بنائی گئی ہے، تو انہیں کیا ہوا کہ یہ (تیروں کے ذریعے) قسمت معلوم کر رہے ہیں؟“