مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2419
وَعَنْ هِقْلٍ قَالَ : سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ ، فَقَالَ : أَلَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِجِلْدِهَا ؟ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ ، قَالَ : إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو مردار ہے، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حرام تو محض اس کا کھانا ہے (یعنی اس کی کھال وغیرہ سے نفع حاصل کرنا ممنوع نہیں)۔“