مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
وَقَالَ مُعْتَمِرٌ مَرَّةً أُخْرَى ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : هَذِهِ الْكَلِمَاتُ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْعَامَّةِ ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قَتَرَةَ وَمَا وَلَدَ ، ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَتَوْا رَبَّهُمْ ، فَقَالُوا : وَصِبَ وَصِبٌ بِأَرْضِنَا ، فَقَالَ : خُذُوا مِنْ أَرْضِكُمْ فَامْسَحُوا بِوَصَبِكُمْ رُقْيَةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ أَخَذَ عَلَيْهَا صَفَدًا أَوْ كَتَمَهَا أَحَدًا ، فَلَا يُفْلِحُ أَبَدًا .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ کلمات ہر بیماری کی دوا ہیں: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْعَامَّةِ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قَتَرَةَ وَمَا وَلَدَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات اور اس کے تمام ناموں کے ذریعے ہر زہریلے جانور اور عام تکلیف دہ چیزوں کے شر سے، اور ہر نقصان دہ نظرِ بد کے شر سے، اور ﴿حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے﴾، اور ابلیس اور اس کی اولاد کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔“ (نیز فرمایا کہ) تینتیس فرشتے اپنے رب کے حضور حاضر ہوئے اور عرض کی کہ ہماری زمین میں بیماری اور تکلیف بہت بڑھ گئی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم اپنی زمین (کی مٹی) لو اور اسے اپنی تکلیف کی جگہوں پر محمد ﷺ کے دم کے طور پر ملو؛ جس نے اس پر کوئی صلہ لیا یا اسے کسی سے چھپایا تو وہ کبھی فلاح نہیں پائے گا۔“