مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنْ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ .
قَالَ الْمُعْتَمِرُ : أَظُنُّهُ قَالَ : فِي الْأَعْمَاقِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار (ایسے مجاہدین) نکلیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کی نصرت و حمایت کریں گے، وہ میرے اور اپنے درمیانی عہد کے لوگوں میں سب سے بہتر ہیں۔“ اور راویِ حدیث معتمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے (ان کے مقام کے متعلق) یہ بھی فرمایا کہ وہ ”اعماق (نامی علاقے) میں ہوں گے۔“