مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه— عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ رَأَى عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْعُطَارِدِ قَبَاءً مِنْ دِيبَاجٍ ، أَوْ حَرِيرٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوِ اشْتَرَيْتَهُ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذَا مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ ، قَالَ : فَأُهْدِيَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ سِيَرَاءُ فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ ، قَالَ : فَقُلْتُ : أَرْسَلْتَ بِهَا وَقَدْ سَمِعْتُكَ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتَسْتَمْتِعَ بِهَا .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بنو عطارد کے ایک شخص پر دیباج یا ریشم کا ایک جبہ دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ! کاش آپ اسے خرید لیتے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا“۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ) پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ریشمی دھاریوں والا ایک جوڑا بطورِ ہدیہ پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں نے عرض کی: آپ نے یہ میرے پاس بھیج دیا حالانکہ میں اس کے متعلق آپ سے وہ (وعید) سن چکا ہوں جو آپ نے فرمائی تھی؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ تمہارے پاس اس لیے بھیجا ہے تاکہ تم اس سے (دیگر ذرائع سے) فائدہ اٹھاؤ“۔