مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
وَعَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَشَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةَ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ ، أَوْ تُرَى لَهُ ، أَلَا وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا ، فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ ، وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (مرض الوفات میں اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ ہٹایا تو دیکھا کہ لوگ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفیں باندھے نماز ادا کر رہے ہیں، اس وقت آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! نبوت کی خوشخبریوں میں سے اب صالح خواب کے سوا کچھ باقی نہیں رہا، جسے مسلمان خود دیکھتا ہے یا اس کے لیے (کسی دوسرے کو) دکھایا جاتا ہے، خبردار! مجھے رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن کریم کی قرأت کرنے سے منع کیا گیا ہے، چنانچہ رکوع میں تم ربِ کائنات کی عظمت و بڑائی بیان کیا کرو اور سجدے میں کثرت سے دعا کرنے کی کوشش کیا کرو کیونکہ وہ اس مقام پر اس لائق ہے کہ تمہاری دعا قبول کر لی جائے۔“