مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2373
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ - حِينَ فَرَغَ مِنْ بَدْرٍ - عَلَيْكَ بِالْعِيرِ لَيْسَ دُونَهَا شَيْءٌ ، قَالَ : فَنَادَاهُ الْعَبَّاسُ : لَا يَصْلُحُ ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِمَ ؟ قَالَ : لِأَنَّ اللهَ وَعَدَكَ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ ، وَقَدْ أَعْطَاكَ مَا وَعَدَكَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ غزوہ بدر کے معرکے سے فارغ ہوئے تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! اب آپ اس تجارتی قافلے کا قصد فرمائیں، اب اس کے سامنے (حائل) کوئی چیز نہیں ہے“، اس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو پکارا اور عرض کیا: ”یہ مناسب نہیں ہے“، نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے ﴿إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ﴾ (دو گروہوں میں سے ایک) کا وعدہ فرمایا تھا، اور جو وعدہ اس نے آپ سے کیا تھا وہ آپ کو عطا فرما دیا ہے“۔