مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2367
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّهُ دَخَلَ قَبْرَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيٌّ وَالْفَضْلُ وَأُسَامَةُ قَالَ : وَأَخْبَرَنِي مَرْحَبٌ أَنَّهُمْ أَدْخَلُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ فِي الْقَبْرِ أَرْبَعَةٌ ، قَالَ الشَّعْبِيُّ : وَمَنْ يَلِي الرَّجُلَ إِلَّا أَهْلُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ کی قبرِ انور میں سیدنا علی، سیدنا فضل اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہم اترے“، عامر شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے مرحب رحمہ اللہ نے خبر دی کہ ان حضرات نے سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو بھی (قبر میں) اتارا تھا، (مرحب کہتے ہیں کہ) گویا میں ان چاروں کو قبر میں (اترے ہوئے) دیکھ رہا ہوں، شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور آدمی کے (تدفین کے) معاملات اس کے اہل خانہ کے علاوہ بھلا کون سنبھالتا ہے؟“