مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِي لَهَبٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، فَلَمَّا رَآهَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّهَا امْرَأَةٌ بَذِيَّةٌ وَأَخَافُ أَنْ تُؤْذِيَكَ ، فَلَوْ قُمْتَ ، فَقَالَ : إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي ، فَقَالَتْ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، صَاحِبُكَ هَجَانِي ، قَالَ : وَمَا يَقُولُ الشِّعْرَ ، قَالَتْ : أَنْتَ عِنْدِي مُصَدَّقٌ وَانْصَرَفَتْ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَمْ تَرَكَ ، قَالَ : لَمْ يَزَلْ مَلَكٌ يَسْتُرُنِي مِنْهَا بِجَنَاحِهِ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سورت ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾ نازل ہوئی تو ابولہب کی بیوی رسول اللہ ﷺ کی طرف آئی جبکہ آپ ﷺ کے پاس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے، پس جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ ایک بدزبان عورت ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو اذیت پہنچائے گی، کاش کہ آپ یہاں سے اٹھ جاتے۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ مجھے ہرگز نہیں دیکھ پائے گی۔“ چنانچہ اس عورت نے آکر (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) کہا: ”اے ابوبکر! تمہارے ساتھی نے میری ہجو (برائی) کی ہے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”وہ تو شاعری نہیں کرتے۔“ اس نے کہا: ”آپ میرے نزدیک سچے ہیں“ اور وہ واپس لوٹ گئی۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس نے آپ کو نہیں دیکھا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک فرشتہ مسلسل اپنے پر کے ذریعے مجھے اس کی نظروں سے اوجھل کیے ہوئے تھا۔“