مسند أبي يعلى الموصلي
أول مسند ابن عباس— ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ باب: ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2341
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ ، دَفَعَ أَرْضِيهَا وَنَخْلَهَا مُقَاسَمَةً عَلَى النِّصْفِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب نبی کریم ﷺ خیبر تشریف لائے تو آپ ﷺ نے وہاں کی زمینیں اور کھجور کے باغات اس شرط پر (کاشت کاری کے لیے) سپرد کر دیے کہ ان کی پیداوار نصف کے تناسب سے تقسیم کی جائے گی۔“