مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2297
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : صُرِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فَرَسٍ ، فَرَثِيَتْ رِجْلُهُ ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَأَشَارَ إِلَيْنَا بِيَدِهِ ، ثُمَّ دَخَلْنَا مِنَ الْغَدِ وَهُوَ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ قَاعِدًا ، فَأَشَارَ إِلَيْنَا بِيَدِهِ أَنِ اقْعُدُوا ، ثُمَّ انْصَرَفَ ، فَقَالَ : إِذَا كَانَ الْإِمَامُ قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا ، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ گھوڑے سے گر گئے جس کی وجہ سے آپ ﷺ کے پاؤں مبارک میں موچ آگئی، ہم آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ نے ہمیں اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا، پھر اگلے روز ہم دوبارہ حاضر ہوئے تو آپ ﷺ فرض نماز بیٹھ کر ادا فرما رہے تھے، آپ ﷺ نے ہمیں ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ ”بیٹھ جاؤ“، پھر جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔“