مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2291
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَرِجَالًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ وَلَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ ، حَبَسَهُمُ الْعُذْرُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً مدینہ منورہ میں کچھ ایسے مرد بھی موجود ہیں کہ تم نے جو بھی مسافت طے کی اور جس بھی وادی کو عبور کیا، وہ (اجر و ثواب میں) تمہارے ساتھ ہی تھے، انہیں محض (کسی شرعی) عذر نے (تمہارے ساتھ عملی شرکت سے) روک دیا تھا۔“